بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

سلام سے قبل سجدہ سہو کر لیا


سوال

 اگر امام نے سلام کے بغیر سجدہ سہو  کیا تو یہ نماز ہوگی یا نہیں؟

جواب

سجدہ سہو کا حنفیہ کے نزدیک معتبر طریقہ تو یہی ہے کہ سجدہ سہو کرنے سے پہلے دائیں جانب سلام پھیر لیا جائے، تاہم اگر کسی نے سلام سے قبل سجدہ سہو کرلیا تو اب نماز کے اعادہ کی ضرورت نہیں۔ فتاوی ہندیہ میں ہے:

"وَلَوْ سَجَدَ قَبْلَ السَّلَامِ أَجْزَأَهُ عِنْدَنَا، هَكَذَا رِوَايَةُ الْأُصُولِ". (الْبَابُ الثَّانِي عَشَرَ فِي سُجُودِ السَّهْوِ، ١ / ١٢٥) فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144106200336

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں