ہمارے ایک دوست موٹروے پولیس میں ہوتے ہیں، ان کی ڈیوٹی نوری آباد میں ہے، اور گھر کراچی سہراب گوٹھ میں ہے، اور ان کاروزانہ آنا جاناہے تو ایسی صورت میں وہ قصر کرےگا یا نہیں؟
کراچی کی آبادی کے اختتام سے نوری آباد تک کا فاصلہ اگر سواستترکلومیٹر یا اس سے زیادہ ہے تو آپ کے دوست نوری آباد میں مسافر ہوں گے اور وہاں قصر نماز پڑھیں گے اور اگر کراچی سے نکلنے کے بعد نوری آباد تک مذکورہ مسافت نہیں ہے تو وہاں پوری نماز پڑھیں گے۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143909200402
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن