بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

رہن رکھنے کا حکم


سوال

گروی پرگھرلینا کیساہے؟

جواب

آپ کا سوال واضح نہیں ہے۔ رہن (گروی) رکھناشرعاً جائز ہے۔ کوئی چیزبطورِ رہن(گروی) رکھ کر گھر خریدنادرست ہے۔البتہ جو چیز رہن کے طور پر رکھوائی گئی ہو اس سے مرتہن (جس کے پاس کوئی چیز گروی رکھوائی جائے) فائدہ نہیں اٹھاسکتا۔اگر سوال کا مقصد اس کے علاوہ ہے تو تفصیل لکھ کر دوبارہ دریافت کرلیں۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143908200315

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں