بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

روزی میں حصولِ برکت اور گناہوں سے بچنے کا وظیفہ


سوال

میں  مزدوری  کی وجہ سے اپنے علاقے سے دور ہوں اور مجھ پر شہوت کا غلبہ بھی ہے،  براۓمہربانی حصولِ  دولت کا کوئی مجرب وظیفہ بتا دیں!

جواب

رزق میں برکت کی دعا مانگیں اور  پانچ وقت نماز کا اہتمام کریں، استغفار کی کثرت اور   ہر نماز کے بعد سات مرتبہ اور چلتے پھرتے درج ذیل دعا کا اہتمام کریں:

"أَللّٰهُمَّ اكْفِنِيْ بِحَلاَلِكَ عَنْ حَرَامِكَ وَ أَغْنِنِيْ بِفَضْلِكَ عَنْ مَنْ سِوَاكَ".

اور جب بھی  وضو کیا کریں دورانِ وضو درج ذیل دعا کا اہتمام کیا کریں:

"أللهُمَّ اغْفِرْلِيْ ذَنْبِيْ وَ وَسِّعْ لِيْ فِيْ دَارِيْ وَ بَارِكْ لِيْ فِيْ رِزْقِيْ".

نیز گناہوں سے بچنے کی پوری کوشش کریں، گناہ سے بچنے کے لیے مضبوط ہمت اور پختہ ارادہ چاہیے، نیز کوشش کرکے  جہاں مزدوری کرتے ہیں وہیں گھروالوں کی رہائش کی ترتیب بنالیجیے، اور اس کے ساتھ  ساتھ کسی اللہ والے کی صحبت اختیار کیجیے، نیز  کثرت  کے ساتھ   سید الاستغفار پڑھتے رہیں۔ سید الاستغفار یہ ہے: 

(اَللّٰھُمَّ أنتَ ربِّی لَااِلهَ اِلاَّ أنتَ،خَلَقتَنِيْ وَأنَا عَبدُكَ، وَأنَا عَلٰى عَھدِكَ وَ وَعدِكَ مَااستَطَعتُ،أعُوذُبِكَ مِن شَرِّ مَا صَنَعتُ ، أبُوءُ لَكَ بِنِعمَتِكَ عَلَيَّ وَأبُوءُ بِذَنبِيْ، فَاغفِرلِيْ فَاِنَّه لَایَغفِرُ الذُٗنُوْبَ إِلَّا أنتَ))  [رواہ مسلم]

ترجمہ: ’’اے اللہ تو ہی میرا رب ہے ، تیرے علاوہ کوئی عبادت کے لائق نہیں،تو نے مجھے پیدا کیا اور میں تیرا بندہ ہوں اور تیرے عہد اور وعدے پر قائم ہوں جس قدرطاقت رکھتا ہوں،میں نے جو کچھ کیا اس کے شر سے تیری پناہ چاہتا ہوں،اپنے آپ پر تیری نعمت کا اقرار کرتا ہوں اور اپنے گناہوں کا اعتراف کرتا ہوں،پس مجھے بخش دے کیوں کہ تیرے علاوہ کوئی گناہوں کو نہیں بخش سکتا۔‘‘  

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144210200851

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں