سنتوں والی کتاب بتادیں جس میں پیارے آقا کی تمام سنتیں ہوں، جیسے سرمہ لگانا ، کپڑے پہننا وغیرہ۔
دن رات کی سنتیں جاننے کے لیے: "علیکم بسنتی" از مفتی عبدالحکیم صاحب رحمہ اللہ، "اسوۂ رسول اکرم" از ڈاکٹر عبد الحی عارفی رحمہ اللہ، "گلدستۂ سنت" از مولانا اصغر حسین صاحب ، "شمائل کبری" از مولانا ارشاد الحق قاسمی صاحب رحمہ اللہ کا مطالعہ کرلیا جائے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144001200208
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن