زہرہ کے دو بیٹوں زید اور عمر نے اپنی والدہ زہرہ کا دودھ پیا ہے، اور پھر زید کے چار بچوں میں سے شبیر اور بیٹی ہدایہ نے تو زہرہ کا دودھ پیا ہے، لیکن تیسرے بیٹے اسحاق نے صرف چھاتی کو منہ میں لیا ہے اور زہرہ کا دودھ نہیں پیا اور چوتھے بیٹے ذوالفقار نے نہ تو زہرہ کا دودھ پیا ہے اور نہ چھاتی کو منہ میں لیا۔ دوسری جانب عمر کی بیٹی طیّبہ نے زہرہ کا دودھ نہیں پیا۔ اب سوال یہ ہے کہ کیا اسحاق کا یا ذوالفقار کا نکاح عمر کی بیٹی طیّبہ سے ہو سکتا ہے؟
اسحاق اور ذو الفقار اپنی چچا زادبہن طیبہ کے لیے اجنبی ہیں، اس لیے اسحاق یا ذو الفقار کا رشتہ طیبہ سے کرنا جائز ہے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144106200035
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن