بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

دو صفوں کے کے درمیان کتنا فاصلہ رکھنا چاہیے؟


سوال

صف کی چوڑائی کتنے فٹ ہونا ضروری ہے؟ اور دو صفوں کے درمیان کتنا فاصلہ ضروری ہے؟

جواب

حضرت انس رضی اللہ عنہ  سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا کہ :"پیوستہ اور سیدھی رکھو اپنی صفوں کو اور نزدیکی کرو ان میں "۔  شارحین حدیث نے اس کی تشریح میں یہ بھی ذکر فرمایا ہے کہ دو صفوں کے بیچ میں ایک صف قائم ہونے کی جگہ نہ ہو، اس تشریح کے مطابق دوصفوں کے درمیان میں پانچ چھ فٹ سے زیادہ کا فاصلہ درست نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144008201699

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں