اگر ایک آدمی احرام میں ہو اور نسوار لگا لے تو اس میں کوئی حرج تو نہیں ہے؟
حالتِ احرام میں نسوار لگانے سے کوئی حرج واقع نہیں ہوتا۔ البتہ مسجدِ حرام میں داخل ہو تو نسوار تھوک کر اچھی طرح کلی کرلے؛ منہ میں بو باقی نہ رہے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144008201479
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن