بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

جس جانور کے تھن خشک ہوگئے ہوں اس کو عقیقہ میں ذبح کرنا


سوال

اگرعقیقے کے جانور کا ایک  تھن یا دونوں تھن خراب ہوں تو عقیقہ درست ہوگا یا نہیں؟

جواب

عقیقے کے جانور کے لیے بھی وہی شرائط ہیں جو قربانی کے جانور کے لیے ہیں، چوں کہ چھوٹے جانور (بکری وغیرہ) کا ایک تھن اور بڑے جانور (گائے وغیرہ) کے دو تھن خشک ہونے کی صورت میں قربانی جائز نہیں ؛ لہذا ایسے جانور کو عقیقہ میں ذبح کرنا بھی درست نہیں ہوگا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909201755

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں