جائےنماز جو نماز کے لیے عام طورپر استعمال کی جاتی ہے، کیا وہ دوسرے کاموں مثلاً استری کے لیے بچھاکر یا میز پر ڈال کر میزپوش کے طور پروغیرہ وغیرہ استعمال کرنا جائز ہے?
جائے نماز کو دوسرے کاموں میں استعمال کرنا فی نفسہ جائز ہے، لیکن ادب کا تقاضا یہ ہے کہ جس چیز کو نماز کے لیے مختص کیا گیا ہے، جب تک وہ نماز پڑھنے کے لیے استعمال ہورہی ہو اسے دوسرے کاموں میں بغیر ضرورتِ شدیدہ کے استعمال نہ کیا جائے۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144010201240
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن