بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

تہجد کی نماز باجماعت ادا کرنا


سوال

'زامبیا'  میں رمضان کے آخری عشرہ میں جب ہم اعتکاف میں بیٹھتے ہیں تو تہجد کی آٹھ رکعات جماعت کے ساتھ ادا کرتے ہیں، کیا یہ صحیح ہے ؟اس کو ہم جاری رکھیں یا بندکردیں؟

جواب

رمضان  المبارک میں سوائے تراویح   کے  نوافل کی نماز خواہ تہجد کی ہو یاغیر تہجد کی، باجماعت ادا کرنا احناف کے ہاں مکروہ ہے،لہذا تہجد کی نماز تنہاتنہاہی ادا کی جائے۔ (فتاوی رشیدیہ ،کتاب الصلاۃ،361)

'بدائع الصنائع' میں ہے:

'ومنها أن الجماعة في التطوع ليست بسنة إلا في قيام رمضان'۔(3/203) فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143908200426

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں