ایام تشریق میں فرض نماز کے بعد تکبیرات کی سنت تعداد کتنی ہے؟
۹ ذالحجہ کی فجر سے ۱۳ ذالحجہ کی عصر تک ہر فرض نماز کے بعد ایک مرتبہ تکبیرات تشریق پڑھنا واجب ہے اور ایک ہی مرتبہ پڑھنا سنت سے ثابت ہے ، البتہ اگرکوئی سنت سمجھے بغیرایک سے زائدمرتبہ بطورذکرکے پڑھتا ہے توکوئی حرج بھی نہیں،لیکن تین مرتبہ کوسنت نہیں کہاجاسکتا۔فتاویٰ دارالعلوم دیوبند میں ہے کہ :
"تکبیرتشریق ایک دفعہ کہناواجب ہے،اس سے زیادہ واجب نہیں ہے، درمختارمیں عینی سے نقل کیاہے کہ: زیادہ کہنے میں فضیلت وثواب ہے ،کچھ حرج نہیں ہے،لیکن شامی میں ابوالسعودسے نقل کیاہےکہ :ایک مرتبہ سے زیادہ کہناخلاف سنت ہے، پس بہتر ہے کہ ایک دفعہ پراکتفا کیاجائے'' ۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143812200034
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن