بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

خواب میں لڑکی کو دیکھا جو مکھی یا بچھو کی شکل اختیار کرلیتی ہے


سوال

میں نے صبح اذان کےوقت خواب دیکھا کہ میرے والدین کے کمرے میں ایک لڑکی بے ہودا لباس میں ہے، اور وہ مکھی یا بچھو کی شکل اختیار کر لیتی ہے کہ کوئی اسے دیکھ نا سکے۔ میں اسے پیر کے نیچے مسل کر مارتا ہوں، پر وہ بچھو یا مکھی پھر زندہ ہوجاتاہے، اس خواب کا کیا مطلب ہے؟

جواب

آپ اپنے والدین سے کہیں کہ مالی بخل اور کنجوسی نہ کریں، ان کے ذمہ مالی حقوق رہ گئے ہیں۔ ان مالی حقوقِ واجبہ (زکاۃ وغیرہ) کی ادائیگی کا اہتمام کریں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144106200884

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں