بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

خواب میں گاڑی میں آگ لگنا اور اس کابجھانا


سوال

میں نے خواب میں دیکھا کہ میری گاڑی کے نیچے سے انجن میں آگ لگی اور میں نے اپنے قریبی رشتے داروں اور دوستوں کو مدد کے لیے پکارا۔ سارے لوگ میری مدد کے لیے پانی ڈھونڈنے لگے اچانک میری نظر ایک پانی کی بڑی بوتل پر پڑی میں نے وہ کھول کر پانی ڈال کر آگ بجھا دی۔ اس کی تعبیر بتا دیں۔

جواب

اپنی اصلاح کے لیے ہر ایک کی کتابیں پڑھنا اور ہر ایک سے مشورے کرنا مفید نہیں ہے، کسی ایک عالم دین سےاپنا اصلاحی تعلق قائم کریں۔  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144106200460

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں