بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

پریشانی کا حل


سوال

میں بہت پریشان ہوں، جو بھی کام کرتی ہوں وہ الٹ ہوجاتا ہے،  میں کسی کو تکلیف نہیں دینا چاہتی، پر جیسے خود پر کنٹرول نہیں رہتا، کوئی دعا یا راہ نمائی فرمائیں میرا دل بہت بے چین ہے!

جواب

{يَا حَيُّ يَا قَيُّوْمُ لَا إِلٰهَ إِلَّا أَنْتَ بِرَحْمَتِكَ أَسْتَغِيْثُپریشانی کے وقت اس کا ورد کریں۔ نیز  پنج وقتہ نماز اور استغفار کی اہتمام کریں، رسول اللہ ﷺ پریشانی کے وقت نماز کی طرف متوجہ ہوکر اللہ پاک سے دعا کرتے تھے، مسلمان کے لیے رسول اللہ ﷺ کے عمل میں بہترین نمونہ ہے، اور استغفار کی کثرت سے مسائل حل ہونے کا وعدہ قرآن و حدیث میں موجود ہے۔

اور جب بہت زیادہ پریشانی ہو تو درج ذیل دعا پڑھا کیجیے، رسول اللہ ﷺ بھی پریشانی اور کرب کے موقع پر اس دعا کا اہتمام فرماتے تھے:

’’لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ الْعَظِیْمُ الْحَلِیْمُ، لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ، لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ رَبُّ السَّمَاوَاتِ وَ رَبُّ الْأَرْضِ وَ رَبُّ الْعَرْشِ الْکَرِیْمِ‘‘.

ترجمہ : اس اللہ کے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے جو بڑا عظیم اور بردبار ہے، اس اللہ کے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے جو عرش عظیم کا مالک ہے، اس اللہ کے علاوہ کوئی معبود نہیں جو زمین و آسمان اور عرش کریم کا رب ہے۔

صحيح مسلم (4/ 2092):
"عن قتادة، عن أبي العالية، عن ابن عباس، أن نبي الله صلى الله عليه وسلم كان يقول عند الكرب: «لا إله إلا الله العظيم الحليم، لا إله إلا الله رب العرش العظيم، لا إله إلا الله رب السماوات ورب الأرض ورب العرش الكريم»". 

صحیح البخاري، کتاب الدعوات، باب الدعاء عند الکرب، 2/939، ط: قدیمي. فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144106200115

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں