بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

خواب میں خون دیکھنا


سوال

میں نے خواب میں اپنی مرحومہ خالہ کو دیکھا کہ وہ اپنے گھر میں گھوم رہی ہیں تو میں اپنی دادی سے پوچھتی ہوں کہ خالہ کا تو انتقال ہوگیا تھا تو یہ یہاں کیسے ہیں تو دادی کہتی ہیں کہ ان کہ جسم میں تھوڑا سا خون رہ گیا تھا؛ اس لیے ان کی روح اس خون کو پورا کرنے آئی ہے۔ پھر واپس چلی جاۓگی۔  تعبیر بتادیں!

جواب

خون کی تعبیر تو سود سے حاصل شدہ مال اور حرام مال سے ہے، اگر آپ کے علم کے مطابق ان کے ذرائع آمدنی میں سے کوئی حرام مال ہے تو اسے واپس کرنے کی کوشش کریں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144105200631

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں