بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

اساتذہ کے ساتھ کھانے اوران کے شاگرد کو کھانے سے اٹھادینے کی تعبیر


سوال

 میں نے خواب میں دیکھا کہ میں اپنے دو استادوں کے ساتھ ایک ٹیبل پر بیٹھ کر کھانا کھا رہا تھا اور استاد آپس میں بات چیت کر رہے تھے تو میں بھی ان کی باتوں کی طرف توجہ کر رہاتھا، تو ان کو اس بات پر غصہ آگیا اور ٹیبل سے اٹھا دیا  مجھے،  اس کے بعد سے میں کافی پریشان ہوں کہ میرے استاذ کہیں مجھ سےناراض  تو نہیں ہیں؟

جواب

اساتذہ کے ساتھ کھانا تو ان سے دینی نفع حاصل کرنا ہے، البتہ ان سے بے تکلفی اور ان کے اعمال کی ٹوہ میں لگنا آپ کے لیے نقصان دہ ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144105200079

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں