بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

تراویح میں عورت کی امامت کا حکم


سوال

تراویح یا فرض نماز میں عورت عورتوں کی جماعت کی امامت کراسکتی ہے؟

جواب

عورتوں کی جماعت اس طرح کہ عورت ہی امام ہو مکروہ ہے خواہ فرض نماز ہویاتراویح۔اور اگر تراویح کا اہتمام اس طرح کیاجائے کہ   دیگر گھروں سے بھی عورتیں آکر اس عورت کے پیچھے تراویح پڑھیں تو اس میں اور بھی بہت سے مفاسد و خرابیاں ہیں؛  اس لیے ایسا کرنا جائز نہیں۔ عورتوں کے لیے حکم یہی ہے کہ وہ تنہا تنہا تراویح کی نماز ادا کریں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143908200889

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں