بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بیماری سے شفا کے لیے وظیفہ


سوال

والدہ محترمہ کو لیٹے لیٹے بہت چکر آتے ہیں، علاج سے فائدہ نہیں ہورہا ہے. دعا فرمادیجیے اور کوئی وظیفہ عنایت فرمادیجیے.

جواب

اللہ تعالیٰ آپ کی والدہ محترمہ کو عافیت کے ساتھ جلد سے جلد شفاءِ  کاملہ عطا فرمائے! آمین!

آپ کی والدہ کے  لیے ایک مختصر سا وظیفہ یہ ہے کہ وہ تین سو تیرہ (۳۱۳) مرتبہ ’’ بسم اللہ الرحمٰن الرحیم یا  سلام ‘‘ روزانہ پڑھیں۔

آپ بھی تین سو تیرہ (۳۱۳) مرتبہ ’’ بسم اللہ الرحمٰن الرحیم یا  سلام ‘‘پڑھ کر ان پر بھی دم کریں اور ان کی دوائی پر بھی دم کریں اور پانی پر بھی دم کر کے ان کو پلائیں۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144103200289

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں