میں اپنی بیٹی کی شادی کی طرف سے بہت پریشانہوں، ہر رشتہ کو منع کر دیتی ہے، مجھ کو اللہ کا کوئی ذکر بتادیں کہ وہ شادی کے لیے مان جاۓ اور اچھا ہم پلہ رشتہ آجائے ،میں نے بہت دعائیں کی ہیں اور اللہ کے ناموں کا ورد کیا ہے، لیکن وہ تیار ہی نہیں ہوتی!
رشتہ کے لیے روزانہ پانچ سو مرتبہ (حَسْبُنَا اللهُ وَنِعْمَ الْوَکِیْل)پڑھ کر دعا کریں۔
اور بچی کے فرماں بردار ہونے کے لیے روزانہ فجر اور عصر کے بعد اول و آخر گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھنے کے بعد سو مرتبہ (أَصْلِحْ لِيْ فِيْ ذُرِّیَّتِيْ)کا ورد کرکے دعا کریں۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144004200311
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن