بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بل جمع کرنے پر دکان دار کا اضافی چارجز لینا


سوال

آج کل دوکانوں پر یوٹیلٹی بلز جمع کیے جاتے ہیں، اکثر دکان دار اس پر اضافی چارچز لیتے ہیں،  کیا یہ لینا جائز ہے؟

جواب

دوکان دار جو  بل جمع کرتے ہیں، ان کو ہر بل جمع کرنے کے کمپنی پیسے دیتی ہےاور کمپنی کی جانب سے ان پر اضافی چارجز لینے کی پابندی بھی ہوتی ہے؛اس لیے دکان داروں کا کسٹمر اور صارفین سے بل جمع کرنے پر الگ سے چارجز لینا جائز نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144103200559

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں