بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ایزی پیسہ ایپ سے 99 روپے فی لیٹر پیٹرول ڈلوانا


سوال

ایزی پیسہ ایپلیکیشن کے ذریعے اگر پیٹرول ڈلوایا جائے تو تقریبًا 14 روپے کا فائدہ ہے۔لیکن اس کا طریقہ یہ ہے کہ ان کے  کچھ مخصوص پیٹرول پمپس ہیں  جہاں پر جاکر آپ نے ایک کوڈ  (q r code )  ایپلیکیشن  کے ذریعے اسکین کرنا ہے جس کی بنیاد پر 113روپے لیٹر کے پیٹرول پر آپ کو تقریبا 14 روپے کا کیش بیک ملے گا،  مطلب یہ ہے کہ پہلے آپ کے ایزی پیسہ اکاونٹ سے 113 روپے کٹیں گے،  پھر آپ کے اکاؤنٹ میں 14 روپے واپس آجائیں گے اور آپ کو  پیٹرول 99 روپے لیٹر مل جائےگا ۔ تو  سوال یہ ہے کہ اس طریقہ سے پیٹرول ڈلوانا کیسا ہے اور 14 روپے جو واپس آئے ہیں اس کا استعمال کرنا جائز ہوگا یا نہیں؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں اگر مذکورہ سہولت اکاؤنٹ میں مخصوص رقم لگانے کے بعد ملتی ہو تو قرض کے بدلہ نفع ہونے کی وجہ سے ناجائز ہے؛ کیوں کہ  یہ سود ہے۔ اور اگر بغیر کسی شرط کے کمپنی خود ہی  14 روپے لوٹا دے تو یہ صورت جائز ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012201253

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں