اگر کوئی عورت سو کر اٹھے تو کیا اس کو اپنے جسم اور کپڑوں پر تری محسوس کرنا ضروری ہے؟ یعنی وہ باقاعدہ یہ محسوس کرنے کی کوشش کرے کہ اس کے کپڑوں یا جسم پر کوئی تری ہےیا نہیں؟ یا اٹھ کر وضو کر کے نماز پڑھ لے؟
نیند سے بیدار ہونے کے بعد اگر جسم یا کپڑوں پر کوئی تری وغیرہ محسوس نہیں ہورہی ہو اور نہ ہی کوئی خواب یاد ہو تو خواہ مخواہ وہم کرنے کی ضرورت نہیں ہے، اُٹھ کر وضو کرکے نماز ادا کرلے۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144008201603
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن