بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

اگر تم سسرال گئی تو تم کو تین طلاق


سوال

اگر شوہر نے بیوی سے کہا کہ تم سسرال گئی تو تم کو تین طلاق، حالاں کہ بیوی سسرال نہیں گئی  تو اس صورت میں طلاق ہوئی یا نہیں؟ اگر ہوئی تو کتنی اور کیا طریقہ کار ہوگا؟ برائے مہربانی وضاحت مطلوب ہے۔

جواب

صورتِ مسئولہ میں جب  بیوی اپنے سسرال نہیں گئی تو کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی، تاہم جب کبھی مذکورہ شخص کی بیوی اپنے سسرال جائے گی تو اس پر تین طلاق واقع ہوجائیں گی اور وہ اپنے شوہر پر حرمتِ مغلظہ کے ساتھ حرام ہوجائے گی۔ فقط و اللہ اعلم


فتوی نمبر : 143905200072

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں