کیا آج کل کے اٹیچڈ باتھ روم(جہاں بیت الخلاء اورغسل خانہ دونوں ہوتے ہیں ان) میں وضو کی دعا پڑھ سکتے ہیں؟
مروجہ مشترکہ غسل خانہ اوربیت الخلاء جہاں غسل اور قضائے حاجت کی جگہ کے درمیان کوئی حائل نہیں ہوتاہے، اس قسم کے غسل خانوں میں وضوکرنا تو درست ہے، البتہ وضو کے دوران جودعا پڑھی جاتی ہےوہ نہ پڑھی جائے؛ کیوں کہ یہ بیت الخلاء میں پڑھنا شمارہوگا، اوربیت الخلاء میں اذکار پڑھنےسے شریعت نے منع کیا ہے، البتہ زبان سے پڑھنے کے بجائے دل میں پڑھ لے تو درست ہے۔فتاوی شامی میں ہے :
" (قوله: إلا حال انكشاف الخ ) الظاهر أن المراد أنه يسمى قبل رفع ثيابه إن كان في غير المكان المعد لقضاء الحاجة، وإلا فقبل دخوله فلو نسي فيها سمي بقلبه ولا يحرك لسانه تعظيماً لاسم الله تعالى". (1/109) فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144004200027
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن