بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 شوال 1445ھ 16 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

اولاد صاحبِ نصاب ہو والدین نہ ہوں تو قربانی کا حکم


سوال

 کیا کسی کے والدین ہوں جو خود تو صاحبِ نصاب نہ ہوں،  لیکن ان کے بچے کماتے ہوں،  تو کیا ان پر عید الاضحی کی قربانی کرنا واجب ہے ؟

جواب

واضح رہے کہ قربانی صرف اس پر واجب ہوتی ہے جو قربانی کے دنوں میں صاحبِ نصاب ہو،  قطع نظر اس بات کے کہ اس کی اولاد صاحبِ نصاب ہے یا نہیں،  لہذا اگر قربانی کے دنوں میں والدین صاحبِ نصاب نہ ہوں اور ان کے بچے کماتے ہوں اور صاحبِ نصاب بھی ہوں تب بھی والدین پر قربانی واجب نہیں ہوگی۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (6 / 312):

"وشرائطها: الإسلام والإقامة واليسار الذي يتعلق به) وجوب (صدقة الفطر)". فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012200218

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں