بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

المنبھات سے متعلق سوال


سوال

کیا ’’المنبھات‘‘  ابن حجر کی کتاب ہے؟

جواب

واضح رہے کہ ’’منبہات‘‘  نامی کتاب جس کی نسبت حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ کی طرف کی جاتی ہے، محققین نےان کی طرف مذکورہ کتاب کی  نسبت کا بچند وجوہ انکار کیا ہے:

1۔ حافظ الحدیث امام سخاوی رحمہ نے اپنی تصنیف  الجواهر و الدرر(ص: ٦٦٠- ٦٩٥) میں حافظ ابن حجر رحمہ اللہ کی 273 تصانیف ذکر کی ہیں،  مگر ان کتب میں" المنبهات علی الاستعداد  لیوم المیعاد للنصح و الدواد "  کو شامل نہیں کیا ہے۔

2۔ المنبہات کے اکثر قلمی نسخوں پر مؤلف کا نام نہیں ملتا ہے۔

3۔ مذکورہ کتاب  ابن حجر رحمہ اللہ کے اسلوب اور احادیث جمع کرنے کے منہج کے خلاف ہے۔

4۔  ابن حجر رحمہ اللہ کے  تلامذہ سے بھی منقول نہیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144010201096

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں