اگر کوئی شخص مدرسہ بنا نے کے لیے زمین خریدے، پھرکسی وجہ سے وہ زمین بیچ کر اس رقم سے دوسری جگہ جہاں پہلے سے ہی مدرسہ موجود ہے، اس مدرسہ کی تعمیری کام میں لگا نا چاہے تو ایسا کرنا شرعاً جائز ہوگا یا نہیں؟
جس شخص نے مدرسہ بنانے کے لیے زمین خریدی تھی، اگر اس شخص نے اس زمین کو خریدنے کے بعد مدرسہ کے لیے وقف کر دیا تھا تو اب اس کو بیچ کر اس کا پیسہ کسی دوسرے مدرسہ کی تعمیری کام میں لگا نا جائز نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144008200461
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن