امتحان کے وقت ممتحن، امتحان دینے والے طلبہ سے یا درس کے دوران کوئی استاد پڑھنے والے طلبہ سے سے اپنی لکھی ہوئی کتاب یا رسالہ خریدنے کے لیے زبردستی کرے، یہاں تک کہ ایسا بھی کہتا ہے کہ جو نہیں خریدے گا اس کا امتحان نہیں لیا جائے گا، تو کیا اس قسم کی زبردستی کرنا شرعاًجائز ہے؟
ادارے / بورڈ کی طرف سے جو تعلیمی نصاب مقرر ہو، اس کے علاوہ کسی استاذ یا ممتحن کا ذاتی طور پر درس یا امتحان کے دوران یا کسی بھی وقت طلبہ کو اپنی لکھی ہوئی کتاب یا رسالہ خریدنے پر مجبور کرناشرعاً جائز نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144103200153
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن