بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 ذو الحجة 1447ھ 05 جون 2026 ء

دارالافتاء

 

اذان مغرب کا وقت اور مغرب کی اذان اور اقامت میں وقفہ


سوال

غروبِ آفتاب سے کتنے منٹ بعد اذان دینی چاہیے؟

اور اذان کے کتنے منٹ بعد اقامت کہنا مستحب ہے؟

جواب

1۔۔ مغرب کی نماز میں تعجیل افضل ہے، لہذا  غروبِ آفتاب کے یقین ہوجانے کے فوراً بعد مغرب کے اذان دے دی جائے۔

2۔۔مغرب کی  نماز اور اذان میں  ایک بڑی آیت یا تین مختصر آیات کی تلاوت کے بقدر  وقفہ کرکے نماز پڑھ لینا افضل ہے۔اور جتنی دیر میں دورکعت ادا کی جاتی ہیں  (یعنی 2 منٹ ) یا اس سے   زیادہ  تاخیر کرنا مکروہِ تنزیہی ہے،اس کا معمول بنانا درست نہیں ہے، اور  بغیر عذر کے اتنی تاخیر کرنا کہ ستارے چمک جائیں  مکروہِ تحریمی(ناجائز) ہے۔فقط واللہ اعلم


فتویٰ نمبر : 144007200096

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں