بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 ذو الحجة 1447ھ 04 جون 2026 ء

دارالافتاء

 

ذکرا نام رکھنا


سوال

’’ذکرا‘‘  نام کے معنی کیا ہیں؟ کیا ہم اپنی بیٹی کا نام ’’ذکرا‘‘  رکھ سکتے ہیں؟

جواب

مذکورہ لفظ لکھنے کا درست طریقہ اور تلفظ یہ ہے: ’’ذکریٰ‘‘ (ذِکْرٰی)۔  اور اس  کے اصلی حروف ’’ذکر‘‘  ہیں اور اس کے معنیٰ ہیں: کسی چیز کا تذکرہ، یاد، نصیحت۔  ذکریٰ کا لفظ قرآنِ مجید میں مختلف جگہ مختلف معانی کے لیے آیاہے، نصیحت کے معنیٰ میں بھی آیا ہے۔ اس اعتبار سے  یہ نام رکھا جاسکتاہے، تاہم اس کی بجائے صحابیات میں سے کسی صحابیہ کے نام پر نام رکھنا بہتر ہو گا۔ فقط واللہ اعلم

 


فتویٰ نمبر : 144109200217

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں