بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

25 شوال 1445ھ 04 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

لڑکی کا محمدہ نام رکھنا


سوال

محمدہ نام رکھنے کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتا ہوں ، اس نام کا رکھنا کیسا ہے ؟

جواب

مذکورہ نام "محمدہ"کا مطلب عربی لغت کے اعتبار سے"وہ لڑکی جس کی تعریف کی گئی ہو" بنتا ہے، اس معنی کے اعتبار سے تو اس نام میں کوئی خرابی نہیں، البتہ یہ نام حضورِ اکرم ﷺ کے نام مبارک ’’محمد‘‘ کی تأنیث  ہے اور تأنیث کے صیغہ کے ساتھ یہ نام حضورِ اکرم ﷺ اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین سے رکھنا ثابت نہیں ہے؛ اس لیے اس نام کے بجائے ایسا نام رکھنا بہتر ہے جن کا رکھنا خود آپ ﷺ اور صحابہ کرام سے ثابت ہو یا صحابیات رضی اللہ عنہن کے ناموں پر ہو، یا کوئی اچھا بامعنی مؤنث نام ہو۔

تاج العروس  میں ہے :

"(والتحميد حمد) ك (الله) عز وجل (مرة بعد مرة) ، وفي التهذيب: التحميد: كثرة حمد الله سبحانه) بالمحامد الحسنة، وهو أبلغ من الحمد، (وإنه لحماد لله عز وجل) .

 (ومنه) أي من التحميد (محمد) ، هاذا الاسم الشريف الواقع علما عليه صلى الله عليه وسلم، وهو أعظم أسمائه وأشهرها (كأن حمد مرة بعد مرة) أخرى".

(ج:8،ص:39،ط:بیروت)

فقط واللہ  اعلم


فتوی نمبر : 144503102265

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں