leoنام کی ایک کمپنی ہے،جو ملٹی نیشنل ہے وہ اپنے کسٹمر کو کچھ پیسوں کے عوض ۳سہولیات دیتی ہے: ۱۔تعلیم، ۲۔بزنس، ۳ ۔بونس انعام ۔
پیسوں کی کمی زیادتی کی وجہ سے پیکچیجز میں تبدیلی ہوتی ہے یعنی ۲۱ ہزار ہوں تو ایک مہینہ تعلیم کا، اگر زیادہ ہوں تو ۶ سال تک کا ٹائم ہوتا ہے۔ لیکن مسئلہ یہ ہے کہ وہ آپ کو ممبر بننے پر ۲۱ ہزار میں سے ۸،۹ ہزار انعام دیتے ہیں، اگر آپ کسی دوسرے کو ممبر بناتے ہیں تو وہ اس کے ممبر بننے پر ایک دفعہ آپ کو کمیشن دیتے ہیں ،اس کا ان کی زبان میں کوئی اور نام ہے، پھر وہ کام کرے تو پھر ان دونوں کو بونس ملتا ہے ،کیا اس کمپنی کاممبر بننا جائز ہے یااس کے ساتھ کام کرنا جائز ہے؟
Leoاور اس جیسی دیگر کمپنیاں جنہوں نے نیٹ ورک مارکیٹینگ اورکمیشن کو مستقل کاروباری شکل دی ہے،ان کا مذکورہ طریقہ کاراسلامی معیشیت کے اصولوں سے متفق نہ ہونے کی بنا پردرست نہیں ، لہٰذامذکورہ کمپنی کی ممبر شپ حاصل کرنا جائزنہیں۔فقط واللہ اعلم
اس موضوع سے متعلق تفصیلی فتویٰ مندرجہ ذیل لنک پر ملاحظہ ہو:
http://www.banuri.edu.pk/readquestion/gold-mine-international/18600-00-00
فتوی نمبر : 143807200026
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن