بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

لفظ ’’ عُرْوَةُ الْوُثْقٰی ‘‘ کا درست تلفظ


سوال

عروۃالوثقٰی کا درست تلفظ بتادیں!

جواب

’’عُرْوَةُ الْوُثْقٰى‘‘  کا درست تلفظ  یہ  ہے کہ لفظ  ’’عُرْوَةُ‘‘  میں  ’ع‘ پر ضمہ (پیش)، ’ر‘ پر  سکون، ’و‘ پر فتحہ (زبر) اور ’ۃ‘ پر ضمہ (پیش) ہے۔ جب کہ لفظ ’’الْوُثْقٰى‘‘ میں ’ل‘ پر سکون، ’و‘ پر ضمہ (پیش)، ’ث‘ پر سکون اور ’ق‘ الف مقصورہ (کھڑے زبر) کے  ساتھ  ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144210200771

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں