بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 شوال 1445ھ 02 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

کھانے کے دوران میڈیکل کی باتیں کرنا


سوال

میڈیکل کانفرنسز کے اندر اکثر اوقات کھانا کھاتے وقت علمی گفتگو جو کہ میڈیکل سے ریلیٹڈ علم کی ہے وہ باتیں چل رہی ہوتی ہیں کیا یہ جائز ہے؟

جواب

واضح رہے کہ شریعت میں کھانا کھانے کے دوران باتیں کرنے سے منع نہیں کیا گیا،بلکہ کھانے کے دوران مکمل خاموش رہنے کو مکروہ کہا گیاہے،لہٰذا اگر کھانے پر کوئی بات کرنی ہوتو  غیبت، چغلی ، بدگوئی اور لایعنی باتوں  سےبچتے ہوئے سلیقے سے بات کرسکتے ہیں۔لہذا صورت مسئولہ میں میڈیکل کانفرنس کے دوران کھانا کھاتے وقت میڈیکل کی باتیں کرنا جائز ہے۔

فتاوی شامی میں ہے:

"ويكره السكوت حالة الأكل لأنه تشبه بالمجوس ويتكلم بالمعروف."

(كتاب الحظر والإباحة جلد 6 ص: 340 ط: دارالفکر)

فتاویٰ عالمگیری میں ہے:

"يكره السكوت حالة الأكل؛ لأنه تشبه بالمجوس، كذا في السراجية. ولايسكت على الطعام ولكن يتكلم بالمعروف وحكايات الصالحين، كذا في الغرائب."

(كتاب الكراهية،الباب الثالث عشر في النهبة ونثر الدراهم والسكر وما رمى به صاحبه جلد 5 ص: 345 ط: دارالفکر)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144503100293

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں