بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

30 شوال 1445ھ 09 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

حدیث : حیاء سراسر خیر ہی خیر ہے، کی تخریج


سوال

کیا درج ذیل حدیث ، احادیث کی کتابوں میں موجود ہے ؟ رہنمائی فرمائیں:

’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا:" حیاء سراسر خیر ہی خیر ہے‘‘۔

جواب

مذکورہ روایت  کئی کتب ِ حدیث میں موجود ہے، صحیح مسلم کا حوالہ ملاحظہ فرمائیے:

"عن إسحاق - وهو ابن سويد - أن أبا قتادة حدث قال:  كنا عند عمران بن حصين فى رهط منا، وفينا بشير بن كعب ،فحدثنا عمران يومئذ، قال:  قال رسول الله -صلى الله عليه وسلم-:  « الحياء خير كله». قال أو قال «الحياء كله خير»".

(أخرجه الامام مسلم في صحيحه في باب شعب الايمان (1/ 47) برقم (166)، ط. دار الجيل بيروت ، دار الأفاق الجديدة ـ بيروت)

ترجمہ:"  حضرت عمران بن حصین  رضی اللہ عنہ نے  فرمایا : جناب ر سول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” حیا بھلائی ہے پوری کی پوری“۔۔۔ (یا یہ الفاظ فرمائے): ”حیا سراسر  بھلائی ہے“۔"

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144501102750

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں