کیا ایک مسواک کو ایک بار کرنا چاہیے؟
صورتِ مسئولہ میں مسواک کے بارے میں احادیث یا فقہ میں اس قسم کی کوئی تحدید ثابت نہیں کہ ایک مسواک کو ایک بار یا کتنی مرتبہ استعمال کرنا چاہیے یا کتنے دنوں تک ایک مسواک کو استعمال کرنا چاہیے، یہ مسواک کی نوعیت ،موسم اور مسواک کے کم زیادہ استعمال کے فرق سے ہر شخص کے اعتبار سے مختلف ہوسکتی ہے ؛ اس قسم کی کوئی تحدید شرعاً ثابت نہیں ۔
فقط والله أعلم
فتوی نمبر : 144612100290
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن