بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

محرم نے چلتی گاڑی میں ایک ہاتھ کے ناخن دانتوں سے کاٹ لیے


سوال

ایک عورت چلتی گاڑی میں اوراحرام  کی حالت میں اپنے سارے انگلیوں کے ناخن کھائے، اس کا کیا حکم  ہے؟ نیز حج یا عمرہ کے احکام میں چلتی گاڑی مکان واحد ہے یا مسافت کا  ہر ہر انچ و فٹ الگ الگ مکان تصور ہوگا؟ سائل کااس شق میں مقصود اتحادِ  مجلس کا حکم معلوم کرنا ہے؟

جواب

ایک ہاتھ کے پورے ناخن کاٹ لیے تو دم دینا واجب ہوگا۔

گاڑی کے چلنے سے مجلس مختلف نہیں ہوگی،  بلکہ مکان واحد کے حکم میں ہے۔

"إذا قصّ أظافیر یدیه و رجلیه أو  ید و إن قلم أقلّ من ید أو رجل فعلیه صدقة لکل ظفر نصف صاع."

(مناسک ملا علی قاری : 468 )

"فإذا قصّ من أظافیر یدٍ واحدةٍ ... عن غیر ضرورة فعلیه دم."

(الفتاوی الهندیه 1/244)

البحر الرائق میں ہے:

"وكذلك البیت و المحمل و السفینة ... سواء کانت واقفةً أو جاريةً ..."

( البحرالرائق :2/211)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144108201545

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں