بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

26 شوال 1445ھ 05 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

بدر عالم نام رکھنا


سوال

 میرا نام آفتاب عالم ہے اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل وکرم سے بیٹا عطا کیا ہے اس کا نام میں بدرِعالم رکھنا چاہ رہا تھا، لیکن ایک ساتھی نے کہا کہ بدر آفتاب رکھو دریافت یہ کرنا ہے کہ دونوں ناموں سے کون سا بہتر رہے گا ؟

جواب

"بدر" عربی زبان میں چودھویں رات   کے چاند کو کہا جاتا ہے،لہذا بدر عالم نام رکھنا درست ہے،  البتہ "  بدر آفتاب"  کی نحوی اعتبار سے ترکیب درست نہیں ہے کیونکہ اس کا  مطلب ہوگا  کہ سورج کا چاند، اور ظاہر ہے کہ یہ کوئی  اچھا مطلب  نہیں ، لہذا بدر آفتاب نام نہ رکھا جائے۔

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144402100450

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں