بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ایمازون (Amazone) پر کاروبار کرنے کا حکم


سوال

ایمازون (Amazone)پہ کاروبار کیسا ہے؟

جواب

ایمازون (Amazone) پر کاروبار کرنے کا طریقہ کار اور شرائط معلوم ہونے پر ہی اس کا حکم بیان کیا جاسکتا ہے، البتہ ہماری  اجمالی معلومات کے مطابق ایمازون (Amazone) پر آن لائن کاروبار کرتے وقت اکثر و بیشتر ’’بیع قبل القبض‘‘  کی صورت پیش آتی ہے جو کہ احادیث کی رو سے ناجائز ہے، اس لیے ’’ایمازون (Amazone)‘‘ پر کاروبار کی جن صورتوں میں ’’بیع قبل القبض‘‘ پائی جاتی ہے، وہ تمام صورتیں تو واضح طور پر ناجائز ہیں، اس کے علاوہ اگر آپ ایمازون (Amazone) پر کاروبار کرنے کا مکمل طریقہ کار اور شرائط لکھ کر بھیج  دیں تو اس کا حکم بتادیا جائے گا۔

مسلم شریف میں ہے:

"عن ابن عباس، أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: «من ابتاع طعاماً فلايبعه حتى يستوفيه»، قال ابن عباس: وأحسب كل شيء مثله."

(کتاب البیوع، باب بطلان بیع المبیع قبل القبض، ج:۳ ؍۱۱۵۹ ،ط:دار إحیاءالتراث العربي)

وفیه أیضاً :

"عن ابن عمر، قال: «كنا في زمان رسول الله صلى الله عليه وسلم نبتاع الطعام، فيبعث علينا من يأمرنا بانتقاله من المكان الذي ابتعناه فيه، إلى مكان سواه، قبل أن نبيعه»."

(کتاب البیوع، باب بطلان بیع المبیع قبل القبض، ج:۳ ؍۱۱۶۰ ،ط:دار إحیاءالتراث العربي)

فتاویٰ شامی میں ہے:

"(لا) يصح ... (بيع منقول) قبل قبضه ولو من بائعه ... والأصل أن كل عوض ملك بعقد ينفسخ بهلاكه قبل قبضه فالتصرف فيه غير جائز ... وفي المواهب: وفسد بيع المنقول قبل قبضه، انتهى. ونفي الصحة يحتملهما ... (قوله: ونفي الصحة) أي الواقع في المتن يحتملهما أي يحتمل البطلان والفساد والظاهر الثاني؛ لأن علة الفساد الغرر كما مر مع وجود ركني البيع، وكثيراً ما يطلق الباطل على الفاسد أفاده ط."

(کتاب البیوع، باب المرابحة و التولیة، فصل في التصرف في المبیع الخ،ج:۵ ؍۱۴۷، ۱۴۸،ط:سعید)

فتاویٰ  ہندیہ میں ہے:

"من حكم المبيع إذا كان منقولاً أن لايجوز بيعه قبل القبض."

(کتاب البیوع، الباب الثاني، الفصل الثالث، ج:۳ ؍ ۱۳ ،ط:رشیدیة )

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144209201243

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں