بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

28 شوال 1445ھ 07 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

ایشان احمد نام رکھنا کیسا ہے؟


سوال

میرے بچے کا نام ایشان احمد ہے یہ نام صحیح ہے یا ہم چینج کر دیں؟

جواب

واضح رہے کہ بچوں کے نام رکھنے کے حوالے سے اسلامی تعلیمات یہ ہیں کہ ایسا نام رکھا جائے جس کا معنی عمدہ ہو، یا انبیاءِ کرام علیہم الصلاة و السلام اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے نام پر ہو۔ صحابہ کرام علیہم الرضوان اور انبیاءِ عظام علیہم الصلوات والتسلیمات کے ناموں میں سے کوئی نام منتخب کرکے رکھنا باعثِ سعادت اور برکت ہے۔

صورت مسئولہ میں جس بچے کے نام سے متعلق پوچھا گیا ہے کافی تلاش کے باوجود  اس کا معنیٰ نہیں مل سکا۔ لہذا  "ایشان احمد "  نام تبدیل کر کے اس کی جگہ  ذیشان احمد، یا اور کوئی  انبیاءِ کرام علیہم الصلاة و السلام اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے  ناموں میں سے کوئی نام منتخب کرکے رکھ لیا جائے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144307102475

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں