بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

جوانی میں بال سفید ہوجائیں تو کالا کرنے کا حکم

سوال

کم عمری میں اگر بال سفید ہو جائیں تو کیا کالا خضاب لگاسکتے ہیں؟

جواب

مجاہد (جو میدان جنگ میں کفار کے خلاف برسرپیکارہو)کے علاوہ کسی کے لیے بھی خالص کالا خضاب لگانا جائز نہیں ہے،البتہ سیاہی مائل خضاب لگانا،یاسرخ رنگ کرنا،اسی طرح سفید بالوں کو کھتئی رنگ سے رنگنا جائزہے۔

تفصیل کے لیے جامعہ کے ویب سائٹ پر موجود تفصیلی  فتوی ملاحظہ فرمائیں:

جوانی میں بال سفید ہوجائیں تو سیاہ کرنا کیسا ہے؟

سنن أبي داود میں ہے:

"عن ابن عباس، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «يكون قوم يخضبون في آخر الزمان بالسواد، كحواصل الحمام، لا يريحون رائحة الجنة»."

(کتاب الترجل،‌‌ باب ما جاء في خضاب السواد،ج:4، ص: 87،ط:المكتبة العصرية، صيدا - بيروت)

ترجمہ: "حضرت عبداللہ ابن عباس رضی اللہ عنہما ارشاد فرماتے ہیں:  جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:آخری زمانہ میں کچھ لوگ ہوں گے جوسیاہ خضاب لگائیں گے،جیسے کبوترکاسینہ،ان لوگوں کوجنت کی خوشبوبھی نصیب نہ ہوگی۔

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144611102009
تاریخ20-05-2025

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں