قرآن کریم میں صدقہ فطر کا بیان
سوال
قرآن پاک میں فطرے کے بارے میں کیا بیان ( حکم) آیا ہے؟
جواب
واضح رہے کہ قرآن کریم میں بعض مباحث اصولی طور پر ذکر کیے گئے ہیں جن کی تفصیل و تشریح احادیث مبارکہ میں بیان کی گئی ہے، قرآن کریم کی مختلف آیات میں اللہ کے راستے میں خرچ کرنے کا بیان وارد ہے، پھر اس کا محل اور اس کی صورتیں نیز نصاب وغیرہ کی تعلیم احادیث طیبہ سے ہمیں ملتی ہے۔صدقہ فطر کے حوالے سے بھی تفصیل کتب احادیث میں موجود ہے، مزید تفصیل کے لیے درج ذیل لنک ملاحظہ فرمائیں :
اللہ کی راہ میں مال خرچ کرنے سے متعلق قرآن کریم کی آیتیں
صدقہ فطر کی شرعی حیثیت اور وجوب
فقط واللہ أعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

