quote trading کا حکم
سوال
کیا quote trading جائز ہے؟
جواب
quote trading انٹرنیٹ پر کی جانے والی کرنسی کی تجارت فاریکس ٹریڈنگ کے ذیل میں ایک اصطلاح ہے،فاریکس ٹریڈنگ کے دوران اثاثوں کی حالیہ قیمتوں کو اس کی مدد سے جانا جاتا ہے، انٹرنیٹ پر کی جانے والی فاریکس ٹریڈنگ اور اس سے ملتے جلتے تمام طریقے بشمولquote trading شرعی اصولوں کی مکمل رعایت نہ ہونے اور شرعی سقم پائے جانے کی وجہ سے ناجائز ہیں۔
اس بارے میں تفصیلی طور پر جاننے کے لیے درج ذیل لنک ملاحظہ فرمائیں:
فاریکس ٹریڈنگ پر کرنسی کی خرید و فروخت کا حکم
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

