ٹک ٹاک استعمال کرنے کا حکم
سوال
ٹک ٹاک استعمال کرنا کیسا ہے؟
جواب
ٹک ٹاک (tik tok) کا استعمال ناجائز اور حرام ہے ،اس لیے کہ مذکورہ ایپ بہت سے غیر شرعی اور حرام امور مثلاً جان دار کی تصویر بینی و کشی ،نامحرم کی ویڈیوز ،موسیقی اور ناچ گانا ،فحش اور عریانی ،وقت کا ضیاع ،غیر شرعی طنز اور مزاح وغیرہ پر مشتمل ہے ،لہذا اس سے اجتناب ضروری ہے ۔فقط واللہ اعلم
تفصیل کے لیے مندرجہ ذیل لنک ملاحظہ کریں:
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144506100651
تاریخ20-12-2023

