عدت کے دوران کن افراد سے پردہ ہوتا ہے؟
سوال
عدت کے دوران کن افراد سے پردہ ہوتا ہے ؟
جواب
واضح رہے کہ پردہ صرف عدت کے ساتھ خاص نہیں ،بلکہ عورت کے لیے نامحرم سے پردہ کرنا ہر حال میں ضروری ہے ، چاہے عدت میں ہو یا عام حالت میں ہو ، لہذا عورت کے لیے نا محرموں سے عدت کے دوران بھی پردہ کرنا ضروری ہے اور عدت کے بعد بھی ضروری ہے۔ فقط واللہ اعلم
مزید تفصیلات کے لیے ملاحظہ فرمائیں :
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144504100155
تاریخ17-10-2023

