بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 جُمادى الأولى 1448ھ 20 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

لڑکیاں سجدے میں پیر کس جانب رکھیں؟

سوال

کیا لڑکیاں سجدوں میں  اپنے پیر داہنی جانب رکھیں گی؟

جواب

جی ہاں لڑکیاں سجدوں میں اپنے دونوں  پیر داہنی جانب  ہی رکھیں  گی۔

مسند أبی حنیفہ روايہ الحصكفی میں ہے:

"عن نافع، عن ابن عمر رضي الله عنهما، أنه سئل: «كيف كن النساء يصلين على عهد رسول الله صلى الله عليه وسلم؟ ‌كن ‌يتربعن، ‌ثم ‌أمرن ‌أن ‌يحتفزن.»"

(‌‌كتاب الصلاة،رقم الحدیث:37، ط: الآداب - مصر)

ترجمہ: حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے سوال کیا گیا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں عورتیں نماز کس طرح ادا کرتی تھیں؟ انہوں نے فرمایا: پہلے توچہار زانوں ہو کر بیٹھتی تھیں، پھر ان کو حکم دیا گیا کہ دونوں پاؤں ایک طرف نکال کر سرین کے بل بیٹھیں۔

فقط واللہ اعلم

مزید تفصیل  کے لیے درج ذیل لنک  ملاحظہ فرمایے:

نماز پڑھنے کا طریقہ عورتوں اور مردوں کی نماز میں فرق

مرد و عورت کی نماز میں فرق کی دلیل کیا ہے؟ 

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144502101917
تاریخ10-09-2023

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں