استخارے کے بعد ڈراؤنا خواب آجانا
سوال
استخارہ کا ڈراؤنے یا اچھے خواب سے کوئی تعلق ہے ؟ اگر ہے تو کیا ہے؟
جواب
جس کام کے لیے استخارہ کیاہو، بعض اوقات اس کام کے متعلق خواب میں واضح کوئی اشارہ مل جاتاہے، ا ور کبھی انسان کا دل وہ کام کرنے کی طرف مائل ہو جاتاہے، لیکن استخارہ کے بعد کسی خواب کا آنا ضروری نہیں ہے، اور ڈراونے اور اچھے خواب کا بھی اس سے کوئی تعلق نہیں ہے، باقی اگر آپ کو استخارہ کرنے کےبعد اپنے کام سے متعلق کوئی خواب آیا ہو تو اس کے لیے کسی معتبر متبع شریعت عالم ِ دین سے مشورہ کر لیا جائے۔استخارہ کے متعلق مزید وضاحت کے لیے مندرجہ ذیل لنک ملاحظہ کر لیجیے۔
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

