قربانی کے نصاب میں سونا معیار ہے یا چاندی؟
سوال
قربانی کے نصاب میں معیار سونا ہے یا یا چاندی؟
جواب
وجوبِ قربانی میں چاندی کا نصاب معتبر ہے۔ جیساکہ "فتاوی شامی" میں ہے:
''وشرائطها: الإسلام و الإقامة و اليسار، (و اليسار بأن ملك مائتي درهم أو عرضاً يساويها...'' الخ
(كتاب الأضحية، ٦/ ٣١٢، ط: سعيد)
یہ مسئلہ کہ "وجوبِ قربانی میں چاندی یا سونے میں سے کس کا اعتبار کیا جائے گا؟" اس حوالہ سے ماہنامہ بینات میں مکمل تحقیق شائع کی جاچکی ہے ، مزید استفادہ کی خاطر ذیل میں لنک دیا جارہا ہے:
قربانی کے نصاب کا معیار سونا یا چاندی؟
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

