بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

قبر کے اندر پختہ اینٹوں کے لگانے کا حکم

سوال

قبر کے اندر پختہ اینٹوں کے لگانے  کا حکم بتادیں!

جواب

واضح رہے کہ قبر کے اندر میت کے اطراف میں بلا ضرورت لکڑی کے تختے، پتھر، سیمنٹ کی اینٹ، لوہا، اور بھٹی میں پکی ہوئی اینٹ لگانا مکروہِ تحریمی ہے،البتہ اگر زمین بہت نرم ہو یا اس میں نمی ہو اور قبر گرنے کا خطرہ ہو، تو بقدرِ ضرورت مذکورہ اشیاء لگانے کی اجازت ہوگی، اگر لکڑی، پتھر یا سیمنٹ کی اینٹ سے ضرورت پوری ہوجائے، تو بھٹی کی پختہ اینٹ اور لوہے سے احتراز کیا جائے، اس لیے کہ اس میں آگ کا اثر ہے، پتھر اور سیمنٹ کی اینٹ میں یہ قباحت نہیں۔

(مأخوذ از "احسن الفتاوی"،ج:4،ص:198،ط:سعید)

فقط واللہ اعلم

مزید تفصیل کے درج ذیل لنک پر ہمارے دارالافتاء کا فتوی ملاحظہ فرمائیں:

کیا مشینی بلاک اور بھٹی میں پکی اینٹ کا حکم قبر بنانے میں ایک ہے؟

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144307102517
تاریخ04-03-2022

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں